• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار ساز کمپنی رینالٹ کا پلانٹ فیصل آباد منتقلی کا امکان

کار ساز کمپنی رینالٹ کا پلانٹ فیصل آباد منتقلی کا امکان

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی پنجاب اسپیڈ اور بن قاسم انڈسٹریل پارک کےبورڈ کی سستی کے سبب کراچی میں لگنے والے فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ کے پلانٹ کی فیصل آباد منتقلی کا امکان پیدا ہوگیا، ابتدائی معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق رینالٹ اور الفتیم گروپ کا بن قاسم انڈسٹریل پارک میں 6 ماہ کوشش اور پیسہ جمع کرانے کے باوجود بھی زمین حاصل نہ سکی۔

50 ایکڑ زمین کی منظوری تین ماہ طویل انتظار کے بعد دی گئی اور رقم جمع کروانے کے بعد زمین کی نئی قیمت پر معاملے کو مزید تین ماہ لٹکا دیا گیا۔

بن قاسم انڈسٹریل پارک وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے تحت چلایا جا رہا ہےجبکہ سندھ کی وزارت صنعت بھی کچھ منظور یوں میں غیر معمولی تاخیر کرتی ہے۔

دوسری طرف فیصل آباد انڈسٹریل سٹی انتظامیہ نے چابک دستی دکھاتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر اندر زمین کی نشاندہی کر دی اور دبئی میں الفتیم اور رینالٹ قیادت سے بات چیت کر کے ابتدائی معاہدے پر دست خط کر دیے۔

فیصل آباد انڈسٹریل سٹی انتظامیہ نے زمین 4 گنا سستی اور چند دنوں میں آفر کی ، جو ایک اور لگنے والے پلانٹ ہنڈائی کے سامنے ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر اعلی سطح سے مداخلت نہ ہوئی تو الفتیم رینالٹ زمین خریداری کے لیے رقم جمع کرائیں گے۔

تازہ ترین