• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

جنوبی وزیرستان، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

آپریشن ردالفساد کے تحت سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں مارٹرگولے، لائٹ مشین گنز، آئی ای ڈیز، آر پی جی سیون ، سب مشین گنز، رائفلز، ہینڈگرنیڈز، ٹینک شکن مائنز سمیت گولہ بارود شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں نانکئی، رغزئی، چارگولائی اور گورگرائی ظفرخیل میں کی گئی ہیں۔

تازہ ترین