راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جھنگ سے لایا گیا 1750 کلو گرام مضرصحت گوشت برآمد کرکے تین ملزموں کوگرفتارکرلیاگیا۔تھانہ وارث خان کوڈاکٹر عاصم رشید جی ایم سلاٹر ہاؤس سہالہ نے بتایاکہ دوران چیکنگ ملزمان وحید ، غلام مصطفی اور غازی عباس کو امرپورہ میں گاڑی اے پی وی نمبر ایل ڈبلیوجے-639 میں سے مضر صحت گوشت اتارتے ہوئے قابوکرلیا گیا۔ملزموں کے قبضے سےجھنگ کے علاقے سے لایا گیا 1750 کلوگوشت برآمد ہوا ۔ تھانہ وارث خان پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔