گوادر (نمائندہ جنگ )آرمی چیف جنرل قمر جا وید باجوہ نے کہا ہےکہ بلوچستان میں نئی حکومت آتے ہی ترقی کی رفتارتیز ہوگئی، وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کی ٹیم تعمیری سوچ کے تحت عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے جو قابل تعر یف ہے ، ہر بدلتے دن بلوچستان میں خوشگو ار تبد یلی آ ئے گی،بیرونی ممالک کو بلوچستان خصوصا ًگوادر میں سر مایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں،بلوچستان کے ہر گھر کی دہلیز پر روزگار اور تعلیم فراہم کر ینگے ، ڈی سیلینیشن پلانٹ کے قیام کا منصوبہ بیر ونی سر مایہ کاری کا نقطہ آغا ز ہے،دوسری جانب کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہاہےکہ گوادر میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت شروع ہونے والی ہے، گوادر میں یو نیورسٹی اور میڈ یکل کالج بھی تعمیر کیے جائینگے ،تعلیم کے فروغ کے لئے پا ک فوج اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی۔ گزشتہ روز گوادر میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب سے خطاب کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ آج کا دن میرے لئے بہت تاریخی دن ہے کیونکہ ایک سال قبل میں نے اہلیان گوادر کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کا وعدہ کیا تھا الحمداللہ آج اس کو پورا کیا ، بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی خوشحالی وابستہ ہے آج تر بت بلیدہ روڑ اور آوران کیڈ ت کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کا منصوبہ عمارات اور سو ئیزر لینڈ حکومت کے تعاون سے قائم کیا جارہاہے، اس منصوبے کی تکمیل کے بعد مقامی لوگوں کو یومیہ 44لاکھ گیلن پانی کی ضروریات پوری کی جاسکیں گی جس سے گوادر کے شہریوں کے لئے صاف پانی کے حصول کا دیر ینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا ،یہ منصوبہ 6سے 8ماہ کے عرصے تک مکمل ہوگا جس سے گوادر اور گر د نواح میں پانی کی قلت دور ہوجائے گی ،پا ک فوج بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے بھر پور عزم رکھتی ہے، خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے میں امن اور خوشحالی کے لےئے سول انتظامیہ کے ساتھ بھر پور اقداما ت کےئے جارہے ہیں خوشحالی بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبد یلی آئے گی ۔