• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کے شہر غوطہ میں ہزاروں افراد کا قتل بدترین ظلم ہے،قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ غوطہ شام کے ہزاروں معصوم بچوں،ماوں، بہنوں،بوڑھوں اور جوانوں کا قتل تاریخ انسانیت کا بدترین ظلم ہے، 22مارچ کو ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرنس تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دے گی وہ ایم پی آر کالونی میں اسلام زندہ باد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر سید اکبر شاہ ہاشمی انجنیئر سلیم خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، قاری محمد عثمان نے کہا کہ شامی غاصب حکمران اور روسی حکومت کو شامی مسلمانوں پر مظالم سے روکنے کیلئے مسلم حکمرانوں کو اپنی قوت کا اظہار کرنا ہوگا ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی،   قاری محمد عثمان نے اہل کراچی سے اپیل کی ہے کہ 22 مارچ کو باغ جناح گرائونڈ متصل مزار قائد پر ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرنس میں ریکارڈ شرکت کریں۔
تازہ ترین