• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو استعمال کی اشیاء میں موجود کیمیکلز لاکھوں افراد کی موت کا سبب ہوسکتے ہیں، ماہرین

ماہرین کا کہنا ہے کہ گھریلو استعمال کی اشیا اور کاسمیٹکس میں استعمال شدہ کیمیکلز نہایت ہی خطرناک ہوتے ہیں اور یہ ہر سال دنیا بھر میں تین لاکھ پچاس ہزار افراد کی ہلاکت کا سبب ہوسکتے ہیں۔ 

انکا کہنا ہے کہ ہر وہ چیز جس میں کیمیکل کا استعمال ہوتا ہے، آئٹمز سے لے کر اس کے ممکنہ طور صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں آپکو جاننے کی ضرورت ہے۔ 

سائنسدانوں کے مطابق اس خطرناک کیمیکل کو پیتھالیٹس کہتے ہیں اور یہ پلاسٹک آئٹم  جیسے فوڈ کنٹینرز، میک اپ، شیمپو، نیل وارنش، ہیئر اسپرے اور پرفیوم شامل ہوتا ہے۔

جبکہ یہ خطرناک کیمیائی عنصر ڈیٹرجینٹس، سولوینٹس (محلول)، پلاسٹک کے کھلونوں اور کیڑے مکوڑوں، مچھر اور کٹھمل مار اسپرے میں بھی موجود ہوتا ہے۔

یہ کیمیکل نہایت ہی باریک ذرات میں ٹوٹ جاتے ہیں اور معدے میں چلے جاتے ہیں، تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے بار بار ایکسپوژر سے صحت پر نہایت ہی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ 

اس سے قبل کی گئی تحقیق میں پیتھالیٹس کو موٹاپے میں اضافہ، ذیابیطس یہاں تک کہ کینسر کا محرک بھی مانا گیا تھا۔ لیکں اب نئی تحقیق میں اسے دنیا میں ہونے والی لاکھوں امراض قلب کی اموات سے منسلک کیا گیا ہے۔

صحت سے مزید