کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ سندھ طاس کے پانی کا رخ موڑنے میں انڈیا کو کئی برس لگیں گے ، اخبار کے مطابق سندھ طاس کے پانی کو موڑنے پر بھاری لاگت آئے گی لیکن شمالی بھارت میں پانی کی قلت ختم ہو سکتی ہے۔معاہدے کے تحت بھارت کو تین مشرقی دریاؤں — ستلج، بیاس اور راوی — کے پانی کے لامحدود استعمال کی اجازت تھی اور پاکستان کو تین مغربی دریاؤں — چناب، جہلم اور سندھ — کے پانی کے لامحدود استعمال کی اجازت تھی۔ اس نے بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کے صرف گھریلو، زرعی اور غیر استعمالی مقاصد کے لئے استعمال کی اجازت دی تھی، اور چناب، جہلم اور سندھ کے پانی کو کسی بھی طرف موڑنے یا ذخیرہ کرنے سے منع کیا تھا۔