• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: الائشوں سے کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری سیل

 گوجرانوالہ: الائشوں سے کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے مرغیوں کی الائشوں سے کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری کو سیل کردیا۔

گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ ناروکی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مرغیوں کی آلائشوں سے تیار کردہ کوکنگ آئل کو قبضے میں لے کر سیمپلز لاہور لیبارٹری میں بھجوا دئیے۔

فیکٹری سے چھ ہزار لیٹر مضر صحت تیل بھی برآمد ہواجبکہ دیگر کارروائیوں میں فاسٹ فوڈ اور مٹھائی کی گیارہ دکانیں بھی سیل کی گئیں۔

دوران کارروائی فیکٹری مالکان فرار ہوگئے جن کے خلافمقامی تھانے میںمقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دے دیگئی ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی دوسری کارروائیوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر فاسٹ فوڈ اور مٹھائی تیار کرنے والے گیارہ پوائنٹس بھی سیل کیے گئے ۔

سیل کی جانے والی مٹھائی کی دکانوں سے چیکنگ کے دوران چوہوں کی باقیات اور کاکروچ بھی پائے گئے۔

تازہ ترین