شفیلڈ(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل شفیلڈ کے چیئرمین راجہ جمیل اختر نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایوان بالا سینٹ کے انتخابات پر تمام نو منتخب سینیٹرزسے حلفی بیان لیا جائے کہ انہوں نے کامیاب ہونے کیلئے ووٹ نہیں خریدا جو سینیٹر بیان حلفی دینے سے انکار کرے اس کےحلف اٹھانے پر پابندی عائد کی جائے اور نا اہل قرار دیا جائے۔ راجہ جمیل اختر نے کہا کہ الیکشن میں دولت کے بے تحاشہ استعمال اور کرپشن کے خاتمے کیلئے سراج الحق کی اچھی تجویز ہے تمام سیاسی جماعتوں کو اس پر عملدرآمد کرنا چاہئے اس سے جمہوریت پر عام لوگوں کا اعتماد بڑے گا، عوام کے جس ووٹ کے تقدس کا وویلا کیا جارہا اس کو پامال کرنے کے دروازے بند ہونگے،جو لوگ دولت کے بل بوتے پر سیاست کرتے ہیں ایوانوں میں آکر اپنے پیسے کو پورا کرنے کے لیے لوٹ کھسوٹ کرتے ہیں عوام اور ووٹر کو بھول جاتے ہیں اس تجویز سے ان کرپٹ لوگوںکے راستے بند کرنے میں مدد ملے گی عام لوگ بھی الیکشن میں حصہ لے سکیں گے اور جمہوریت کو فروغ ملے گا۔