ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں کارروائی کر کےسوشل میڈیا پرداعش کےلیے نوجوانوں کو ورغلانے والے دہشت گرد کوگرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والےدہشت گرد عمران عرف سیف الاسلام کے قبضے سے داعش کا جھنڈا، لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ڈیوائسز اور موبائل فونز سمیت دیگر اشیا برآمد کی گئیں۔
گرفتار دہشت گرد عمران عرف سیف الاسلام سوشل میڈیا پر داعش کے لئے نوجوانوں کو ورغلا کر ان کی ذہن سازی کر رہا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق دہشت گردوں نے سوشل میڈیا پر 50 سے زائد پیچز بنا رکھے تھے جن کے ذریعے وہ لوگوں کو داعش میں شمولیت سے متعلق ترغیب دیتے تھے جبکہ گرفتار دہشت گرد کا ایک ساتھی خلیل الرحمان پہلے ہی گرفتار ہے ۔