• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، طالبہ زیادتی کیس، ملزم لیکچرار کی درخواست ضمانت پرسماعت آج تک ملتوی، دوسرے ملزم کاپولیس سے ریکارڈطلب

ملتان (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو فوٹوز کے ذریعے ہراساں کرنے کےمقدمہ کے ملزم لیکچرار کی درخواست ضمانت پرسماعت آج تک ملتوی کرنے،دوسرے ملزم کی درخواست ضمانت دائر ہونے پرپولیس سے آج ریکارڈطلب کرلیاہے، فاضل عدالت میں ملزم لیکچرارمحمد اجمل مہارکی جانب سے درخواست ضمانت بعدازگرفتارری پرمدعیہ کے وکیل کی جانب سے بحث کے لئے مہلت طلب کرنےپرسماعت آج تک ملتوی کرنےکاحکم دیاگیاہے، دریں اثناء ملزم عثمان قاسم کی جانب سےبھی گزشتہ روزدرخواست ضمانت بعداز گرفتاری دائر کی گئی ہے جس پر بھی سماعت آج ہو گی ۔
تازہ ترین