• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی کیخلاف رٹ پر رپورٹ طلب

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس عبادالرحمن لودھی نےعدالت عالیہ کے2009کے حکم کے باوجود راولپنڈی اور مضافاتی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی نہ ہونے کے خلاف رٹ پر وفاقی اور پنجاب حکومت کے شعبہ صحت کی طرف سے اٹھائے گئےاقدامات کی پندرہ روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔سید مظاہرنے رٹ میں موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ کے جسٹس انوار الحق نے2009میں طبی سہولتوں کی فراہمی کا حکم دیا تھا۔لیکن آج تک معیاری طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جاسکی ہیں۔جسٹس عبادالرحمن لودھی نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل آفس کےوکلاء کو طلب کرکے ہدایت کی کہ وہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سےرابطہ کرکے اب تک طبی سہولتوں کی فراہمی کی تفصیلات پرمبنی رپورٹ تیار کرکے پیش کریں۔اگر سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں تو اس حوالے سے جامع سفارشات بھی پیش کی جائیں مزید سماعت20مارچ کو ہوگی۔
تازہ ترین