اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا نے بنیادی سکیل نمبر 20 کے دو عہدیداروں کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ڈاکٹر سیف الدین جونیجو کلکٹر گوادر کوکلکٹرایکسپورٹ بن قاسم تعینات کیا ہے۔ محمد یعقوب ماکو کلکٹر کراچی ایکسپورٹ بن قاسم کو نیا کو کلکٹر گوادر مقرر کر دیا ہے۔ بنیادی سکیل 20 کی عہدیدار مس صائمہ شہزاد نے ڈائریکٹر ٹریننگ لاہور کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔