لاہور(نمائندہ خصو صی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمٰن کل 9مارچ کو 2روزہ دورے پر لاہور آئیں گے ، مولانا امجدخان نے بتا یا کہ مولانا فضل الرحمٰن 9مارچ جمعہ کو بعد نماز مغرب مجلس احرار کے زیر اہتمام ایوان اقبال میں امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ سمینار سے خطاب کریں گے جبکہ 10مارچ کو بادشاہی مسجد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔