• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی ٹیم کو کوئی فوراً وننگ ٹریک پر نہیں لاسکتا،اولٹمینز

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے نئے غیر ملکی ہیڈ کوچ ہالینڈ کے رولنٹ اولٹیمنز نے جمعرات سے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں اپنی ذمے داری سنبھال لی، پی ایچ ایف نے ان سے دو سال کے لئے معاہدہ کیا ہے، پہلے روز نئے کوچ نے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس جانچی اور تصاویر کی مدد سے انہیں لیکچر دیے۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کوئی بھی کوچ پاکستان ہاکی کو راتوں رات جیت کے ٹریک پر نہیں لاسکتا، اولمپکس تک رسائی ہدف ہے، ایشین گیمز اور ورلڈ کپ بھی اہم ہونگے۔ پاکستان ٹیم کو ٹاپ فائیو میں لانا چیلنج سے کم نہیں ہوگا ، انہوں نے کہا کہ 2020کے اولمپکس تک رسائی کیلئے ضروری ہے کہ ایشین گیمز میں کامیابی حاصل کی جائے، اس لئے کامن ویلتھ گیمز اور چیمپئنز ٹرافی کی بانسبت ایشین گیمز اور ورلڈ کپ زیادہ اہم ایونٹ ہیں۔ 13ویں نمبر کی ٹیم سے کامن ویلتھ گیمز سمیت دیگر مقابلوں میں کامیابی کی توقع نہ کی جائے، وننگ ٹریک پر آنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی ، ڈومیسٹک اسٹرکچر ، فٹنس میں بہتری اور تکنیکی طور پر مضبوط کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ستمبر 2020 تک ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ 
تازہ ترین