کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ا ور 22 مرکزی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ استغاثہ کے مطابق عدالت میں تھانہ سہراب گوٹھ میں قائم3 مقدمات کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر کرنے اور ایم کیو ایم کے 22 رہنماؤں کی اس تقریر میں معاونت کرنے اور اشتعال انگیز تقریر سن کر تالیاں بجانے کے الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔