ملتان (سٹاف رپورٹر) واپڈا کی جانب سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے کے باوجود صارفین سے نیلم جہلم سرچارج ( این جے سرچارج) کی وصولی جارہی ہے، ملک میں بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبوں کی قیمت صارفین سے وصول کی جاتی رہی ہے، این جے ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی ابتدائی لاگت84 ارب روپے سے بڑھ کر 525 ارب تک پہنچ گئی،بجلی صارفین 10 پیسے فی یونٹ سرچارج سالہاسال سے ادا کر رہے ہیں اور منصوبہ مکمل ہونے کے باوجود صارفین سے وصولی کی جارہی ہے، وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے سرچارج ختم کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔