• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سیاستدان مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کے معترف ہیں ‘ شمس الرحمان

پشاور ( نیو زڈیسک ) جمعیت علماء اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کے ممبر شمس الرحمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بغیر پاکستان کی سیاست ادھوری ہے ‘ ملک کوئی بھی پارٹی مولانا فضل الرحمان کے بغیر حکومت نہیں بناسکتی ‘ تمام سیاستدان مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کے معترف ہیں ‘ تنقید کرنے والے صرف اور صرف غیروں کو خوش کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن عوام نے بیرونی ایجنٹوں کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے اور آئندہ الیکشن میں ان سے انتقال لیں گے ۔
تازہ ترین