کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے مطا لبا ت کی منظوری کیلئے احتجاجی کیمپ ساتویں روز بھی جاری ہے ینگ ڈاکٹرز نے کل سے او پی ڈیز کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سول سنڈیمن ہسپتا ل میں احتجاجی کیمپ جاری ہے ڈا کٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف احتجاجی پر بیٹھے ہوئے ہیں ڈا کٹر ز اور پیر ا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ جب تک ہاؤس آفیسرزاورپوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے ماہا نہ الاؤنس میں اضافہ ،بلوچستان میں کارڈیک انسٹی ٹیوٹ کےلئےفوری فنڈز کی فراہمی اور پیرامیڈیکل اسٹا ف کےمنظورشدہ سمری کانوٹیفیکیشن سمیت دیگر مطالبا ت تسلیم نہیں کئے جاتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے بلکہ اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت لائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ سوموار سے پہلے مرحلے میں مکمل او پی ڈیز کا بائیکاٹ کریںگے تاہم ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔