• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سپر اوور میں کراچی کو شکست ، لاہورکی دوسری فتح

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 24 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سپر اوور میں دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دیدی۔

سپر اوور میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹ کے نقصان پر 11 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو 12 رنز کا ہدف دیا، سنیل نارائن کی زبردست بائولنگ کی وجہ سے کراچی کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی۔

سپر اوور میں کراچی کو شکست ، لاہورکی دوسری فتح

بابر اور سیمنز کی ففٹیز، کراچی کا لاہور کو 164 رنز کا ہدف

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈ ن مکلم نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں بابر اعظم 61 اور لیڈل سیمنز 55 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت اسکور بورڈ پر 163 رنز کا ہندسہ سجایا۔

سپر اوور میں کراچی کو شکست ، لاہورکی دوسری فتح

164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز 20 اوورز میں 8 وکٹ پر بمشکل 163رنز بنانے میں کامیاب رہی، آخری اوورز میں کراچی کنگز کے بائولرز نے شاندار بائولنگ کی اور لاہور قلندرز کا ایک مرحلے پر جیتا ہوا میچ برابر کردیا۔

قلندرز کی طرف سے آغاسلمان نے 50،فخرزمان نے 28 اور اینٹن ڈیوچچ 24رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

سپر اوور میں کراچی کو شکست ، لاہورکی دوسری فتح

اہم مرحلے پر نصف سنچری بنانے والے لاہور قلندرز کے آغا سلمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پی ایس ایل تھری میں یہ دوسرا میچ تھا جس کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا،اس سے قبل شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے 12ویں میچ میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی ٹیم کو سپر اوور میں شکست سے دو چار کیا تھا، اُس سنسنی خیز میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ محمد سمیع نے اپنے نام کیا تھا۔

سپر اوور میں کراچی کو شکست ، لاہورکی دوسری فتح

اس سے قبل 164رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان اور اینٹن ڈیوچچ اننگز اوپن کرنے کے لئے میدان میں اترے۔

کراچی کیخلاف لاہور کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور قلندرز کے اوپنر اینٹن ڈیوچچ 5 چوکوں کی مدد سے 14 گیندوں پر 24 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے،26 کے اسکور پر محمد عرفان جونیئر نے بولڈ کیا۔

سپر اوور میں کراچی کو شکست ، لاہورکی دوسری فتح

فخر زمان اور آغا سلمان نے دوسری وکٹ پر 63 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے کئی دلکش اسٹروکس کھیلے۔

لاہور قلندرز کے دوسرے اوپنر فخرزمان کو عماد وسیم نے انگرم کی مدد سے قابو کیا،انہوں نے 2 چھکے اور ایک چوکا بھی لگایا۔

سپر اوور میں کراچی کو شکست ، لاہورکی دوسری فتح

کراچی کنگز کے محمد عرفان جونیئر نےلاہور قلندرز کے سنیل نارائن کو 6 رنزکو 14 ویں اوور کی4 گیند پرایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا، تو اس وقت اسکور 103رنز تھا۔

18 ویں اوورز میں 138 کے اسکور پر ففٹی بنانے والے آغا سلمان کا کراچی کنگز کے فیلڈرز نے شاندار کیچ لیا، انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 1 چھکا اور 5 چوکے لگائے، ان کی وکٹ شاہین شنواری کے حصے میں آئی۔

سپر اوور میں کراچی کو شکست ، لاہورکی دوسری فتح

اسی اوور کی آخری گیند پر شاہین شنواری نے کپتان برینڈن مکلم کو بھی ٹھکانے لگادیا، جو 1 چھکے کی مدد سے 15رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔

لاہور قلندرز کی چھٹی وکٹ 141رنز پر گری، سہیل خان کا انتہائی عمدہ کیچ عماد وسیم نے لیا،یوں محمد عامر کو پہلی وکٹ مل گئی۔

آخری اوور میں میک کلیگن اور گلریز صدف رن آئوٹ ہوئے تو لاہور قلندرز کی ٹیم بھی 8 وکٹ پر 163 رنز تک محدود رہی یوں ایونٹ میں دوسرا میچ ٹائی ہوگیا۔

کراچی کنگز کی طرف سے شاہین شنواری اور محمد عرفان جونیئر نے 2،2 جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

پی ایس ایل تھری، ہر روز رنگ بدلتا میلہ

لاہور قلندرز نے ایونٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے جبکہ کراچی کنگز اپنے 8 ویں میچ میں شکست کے باوجود پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پیر 12 مارچ کو ایونٹ میں آرام کا دن ہے،پی ایس ایل تھری کے آخری 6 لیگ میچز اب شارجہ کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے، جن کا آغاز منگل 13 مارچ سے ہوگا۔

تازہ ترین