• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،طبی کیمپ میں، جگر کے مرض میں مبتلا 400مریضوں کا معائنہ

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر سمیت سندھ بلوچستان کے دو دراز علاقوں میں جگر کے مرض میں مبتلا مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلیے شفاء انٹرنیشنل اسپتال اور سکھر بلڈ بینک اینڈ ڈرگز ڈونیٹنگ سوسائٹی کے تعاون سے ایک روزہ جگرکی پیوند کاری کے تشخیصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جگر کے امراض کے ماہر معالجین نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت مشورے دیے۔ طبی کیمپ میں آنیوالے 400سے زائد مریضوں کو جن میں مرد و خواتین اور معصوم بچے شامل تھے، کو ہیپاٹائٹس بی سی اور اس کے باعث ہونیوالے جگر کے کینسر کی روک تھام کے حوالے سے مفید معلومات مہیا کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیصل السعود ڈار، ڈاکٹر حسیب، ڈاکٹر ابو بکر بھٹی، ڈاکٹر محمد نعیم، ڈاکٹر صالح چنہ و دیگر نے کہاکہ میڈیکل کیمپ میں جن مریضوں کا معائنہ کیا ہے ان میں 25فیصد سے زائد مریض کو فوری طور پر جگر کی پیوند کاری کی ضرورت ہے۔ جگر کے کینسر اور مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلیے ضروری ہے حکومت کیساتھ ساتھ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے تاکہ اس خطرناک مرض سے بچا جاسکے۔ ہم سب کو اس خطرناک مرض کو روکنے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا،سب سے پہلے صاف پینے کی فراہمی، اتائی ڈاکٹروں سے نجات، سٹرکوں اور تجارتی مراکز میں ناک، کان چھیدنے کے علاوہ دانت نکالنے والے لوگوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔
تازہ ترین