• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب موبائل فون صرف 20سیکنڈ میں چارج کریں

اب موبائل فون صرف 20سیکنڈ میں چارج کریں

اکثر اوقات موبائل فونز اور دستی آلات مکمل طور پر چارج ہونے کے لئے گھنٹوں کا وقت لیتے ہیں تاہم اب جنوبی کوریا میں ماہرین نے ایک ایسی جدید بیٹری تیار کرلی ہے جو صرف 20 سیکنڈ میں صفر سے مکمل چارج ہوسکتی ہے۔

جی ہاں، جنوبی کوریا میں واقع ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دنیا کا پہلا ’ایکویس ہائبرڈ کپیسٹر تیار کیا ہے جس میں مائعاتی الیکٹرولائٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔


کوریائی ماہرین نے روایتی دھاتوں کے بجائے اس بیٹری میں’ گریفین پر مشتمل پولیمر‘ استعمال کیا ہے اور اس سے بیٹری کا ایک سرا اینوڈ بنایا ہے۔

دوسری جانب میٹل آکسائیڈ سے دوسرا سِرا یا کیتھوڈ تیار کیا ہےاور اس سے بیٹری کے خرچ ہونے اور ضائع ہونے کی رفتار بہت کم رہ گئی ہے۔

اب موبائل فون صرف 20سیکنڈ میں چارج کریں

وجہ یہ ہے کہ اینوڈسے بیٹریاں حیرت انگیز رفتار سے چارج ہوتی ہیں اور ایک لاکھ مرتبہ چارج ہونے پر بھی ان کی افادیت برقرار رہتی ہےاور اس طرح بند بیٹری کو صرف 20 سیکنڈ میں مکمل طور پر چارج کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین