جنوبی بھارت کی تامل فلموں کے مقبول اداکار ایس کرشنا مورتھی المعروف مدھن بوب کینسر کے باعث 71 برس کی عمر میں چل بسے۔
اپنے مخصوص پرمزاح اور دلچسپ کرداروں کے ذریعے 41 برس تک شائقین فلم کو محظوظ کرنے والے مدھن بوب کا انتقال ہفتے کے روز چنئی میں انکے گھر پر ہوا۔
انھوں نے تھینالی فلم میں ڈائمنڈ بابو اور فلم فرینڈز میں منیجر سندریسن کا مشہور کردار ادا کیا۔
مدھن بوب نے کمل ہاسن، رجنی کانت، اجیتھ، سوریا اور وجے جسے معروف اداکاروں کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔