• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 7 سالہ گونگی بہری بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار نہ ہوسکا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع جے پور میں 7 سالہ گونگی بہری بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، زیادتی کے ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی گزشتہ روز دوپہر سے لاپتہ تھی، جو شام میں اپنے گھر کے قریب سے ملی، اس کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جب بچی کو گھر لایا گیا تو وہ کانپ رہی تھی۔

متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں پر بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اس کے والد نے نامعلوم ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی نہ بول سکتی ہے اور نہ سن سکتی ہے، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید