آپ آف لائن ہیں
منگل4؍شوال المکرم 1439ھ 19؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان سلطانز کی ٹاس جیت کر اسلام آبادیونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کے لئے ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائد مصباح الحق میدان میں اترے۔

شارجہ: پی ایس ایل کا جان توڑ مرحلہ شروع، کھلاڑی تیار

دوونوں ٹیموں کے کپتان نے ڈیو فیکٹر کو آج کے میچ میں اہم قرار دیا ،مصباح الحق نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کی آج کے میچ میں مخالف ٹیم کو 160 سے زائد کا ہدف دیں ۔

ملتان سلطانز کی ٹاس جیت کر اسلام آبادیونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت

شعیب ملک نے کہا کہ دوسری باری میں بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیو فیکٹر ہمارے حق میں جائے گا اس لئے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔


ملتان سلطانز نے آج کے میچ کے لئے اہم تبدیلی کی ہے،پیٹرسن کی جگہ ٹیم میں عمر گل کو جگہ دی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اسٹیون فن اور ظفر گوہر کی جگہ ایلکس ہیلز اور عماد بٹ کو فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔

شعیب ملک الیون کی طرف سے کمارا سنگاکارا، احمد شہزاد، صہیب مقصود، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، سیف بدر،روس وائٹلے، سہیل تنویر، عمران طاہر، محمد عرفان اور عمر گل میدان میں اترے ہیں۔

زخمی ہو کر پی ایس ایل سے باہر ہونے والے کھلاڑی

مصباح الحق الیون ایلکس ہیلز ،لیوک رونچی،جے پی ڈومینی، حسین طلعت، آصف علی، فہیم اشرف، سمت پٹیل، شاداب خان، عماد بٹ اور محمد سمیع پر مشتمل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ایونٹ کا دوسر ا میچ ہے،پی ایس ایل تھری کے چھٹے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم ایونٹ میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرلے گی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فتح کی صورت میں 12 جبکہ ملتان سلطانز کے 11پوائنٹس ہوجائیں گے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں