• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ: پی ایس ایل کا جان توڑ مرحلہ شروع، کھلاڑی تیار

شارجہ: پی ایس ایل کا جان توڑ مرحلہ شروع، کھلاڑی تیار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کا کرکٹ میلہ ایک بار پھر شارجہ پہنچ گیا ہے، جہاں آج ایک ہی میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان کھیلا جائے گا، میچ کی فاتح ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوجائےگی۔

پی ایس ایل تھری کا 25 واں میچ شعیب ملک الیون کا 10 واں اور آخری لیگ میچ ہوگا، جو 9 میچز میں سے 4 کامیابیوں اور اتنی ہی ناکامیوں کے بعد 9 پوائنٹس کے سا تھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے، میچ میں شکست کی صورت میں ملتان سلطانز خطرے کے زون میں داخل ہوجائےگی۔

شارجہ: پی ایس ایل کا جان توڑ مرحلہ شروع، کھلاڑی تیار

پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی فاتح مصباح الحق الیون فی الحال سب سے محفوظ ترین ٹیم ہے، جو آج اپنا 8 واں میچ کھیلے گی، اس سے قبل 7 میچز میں 5 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کے ساتھ 10 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے، آج کے میچ کی شکست کی صورت میں وہ تیسرے نمبر پر پہنچ سکتی ہے، جس کے ایونٹ سے انخلا کا مرحلہ باقی 2 لیگ میچز میں شکست سے وابستہ ہے، جس کے امکانات اس کی پرفارمنس کے سبب نظر نہیں آتے۔

پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کی طرف سے کپتان شعیب ملک،کمارا سنگاکارا، صہیب مقصود، احمد شہزاد، عمران طاہر اور سہیل تنویر کی پرفارمنس ٹیم کی کامیابی کے لئے انتہائی اہم ہے۔

ادھر مصباح الحق الیون کی طرف سے فہیم اشرف،سمیت پٹیل،ظفر گوہر، محمد سمیع،لیوک رونچی اور ڈومینی نے آج بھی پرفارمنس دہرائی تو فتح کی دیوی ایک بار پھر اسلام آبا دیونائیٹڈ پر مہربان ہوسکتی ہے۔

شارجہ: پی ایس ایل کا جان توڑ مرحلہ شروع، کھلاڑی تیار

پی ایس ایل تھری میں یہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا میچ ہے ،ایونٹ کے دبئی میں کھیلے گئے 6 میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

شارجہ میں 13 مارچ سے 16 مارچ تک ایونٹ کے آخری 6 لیگ میچز کھیلے جائیںگے، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی 2،2،ملتان سلطانز ایک اور اسلام آباد اپنے 3 لیگ میچز اس سرزمین کھیلے گی۔

پی ایس ایل تھری کے اب تک کے میچز میں شین واٹسن نے عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، خاص طور پر بیٹنگ میں وہ اب ٹاپ پوزیشن انجوائے کررہے ہیں جبکہ بولنگ میں عمران طاہر پہلے نمبر پر ہیں، انہوں نے ایونٹ کے دوران ایک ہیٹرک بھی اپنے نام کی۔

شارجہ: پی ایس ایل کا جان توڑ مرحلہ شروع، کھلاڑی تیار

شارجہ میں ایونٹ کے آخری 6 میچز پورے ہونے کے بعد اتوار کو ایونٹ کا پہلا پلے آف پوائنٹس ٹیبل کی 2 سرفہرست ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کی فاتح ٹیم براہ راست کراچی میں فائنل کھیلے گی۔

جس کے بعد ایونٹ لاہور منتقل ہوجائے گا، جہاں دوسرا پلے آف پی ایس ایل کی تیسری اور چوتھے نمبر کی ٹیموں کے درمیان ہوگا، جس کی فاتح ٹیم پہلے پلے آف میں شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم سے لاہور ہی میں تیسرا پلے آف کھیلے گی، جو 21 مارچ کو کھیلا جائےگا،جتنے والی ٹیم فائنل کراچی میں کھیلے گی۔

تازہ ترین