• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوا میں موٹر شو، لگژری گاڑیوں نے دھوم مچادی

 جنیوا میں موٹر شو، لگژری گاڑیوں نے دھوم مچادی

سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 88ویں سالانہ موٹر شو کا میلہ پوری آب و تاب سے جاری ہے، جہاں مرسڈیزبینز، بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اور ہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیوں نے دھوم مچا دی ہے۔


ہر سال کی طرح اس سال بھی’پال ایکسپو‘ کنونشن سینٹرمیں جاری جنیوا موٹر شو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں۔

 جنیوا میں موٹر شو، لگژری گاڑیوں نے دھوم مچادی

یہ کمپنیاں اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے50سے زائد ماڈلز بھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔

 جنیوا میں موٹر شو، لگژری گاڑیوں نے دھوم مچادی

جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں سے سجا یہ موٹر شو عوام کے لئے8مارچ سے 18مارچ تک اپنی رعنائیاں بکھیرے گا، جس میں ایک ہزار ہارس پاور انجن سے مزین ہائپر کارز اور جدید اسٹریٹ کارز سےلے کر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی جدید ماڈلز موجود ہوںگے۔

 جنیوا میں موٹر شو، لگژری گاڑیوں نے دھوم مچادی

ان میں معروف آٹو موبائل کمپنیوں کی الیکٹرک کاریں مرکز نگاہ بنی ہوئی ہیں تاہم 7ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس موٹر شو میں رواں برس لاکھوں افراد کی شرکت کی توقع ظاہر کی گئی ہیں۔

تازہ ترین