• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گجرات، عمران کو دوبار جوتا مارنے کی کوشش

گجرات(نمائند جنگ،مانیٹر نگ سیل)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران دوبار جوتا مارنے کی کوشش کی گئی ، علیم خان درمیان میں آگئے اوران کے سینے پر جوتا لگا بتایا جاتا ہے کہ عمران خان گاڑی کے اوپر چند رہنماؤں کے ہمراہ کھڑے ہوکر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک حاضرین میں سے کسی نے ان کی جانب جوتا اچھالا تو علیم خان سامنے آگئے اور جوتا ان کے سینے پر لگا۔پولیس کے مطابق عمران خان کی تقریر کے دوران جوتا اچھالنےوالا نوجوان ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوتا اچھالنے والا 16 سال کا نوجوان تھا، جوتا پھینکتے ہی نوجوان نیچے بیٹھ گیا اور ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگیا، 3مشتبہ افراد کوحراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین