امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ لوگوں نے سیاستدانوں پر جوتے پھینکنا شروع کر دیے ہیں، سیاستدانوں کو اپنے رویے بدلنا ہوں گے ۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں عالمی خواتین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں سیاست تنزلی کی طرف جارہی ہے،اگر سیاست میں یونہی چلتا رہا تو جمہوریت کو شدید نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی سیاستدانو ں کے پاس وقت ہے کہ خود احتسابی کریں۔
واضح رہے ان دنوں سیاستدانوں پر جوتے پھینکنے کے واقعات پے در پے سامنے آ رہے ہیں، حال ہی میں گجرات میں عمران خان کے خطاب کے دوران جوتا پھینکا گیا جو برابر میں کھڑے رہنما علیم خان کو لگا ۔
اس سے قبل نواز شریف کی جامعہ نعیمیہ میں تقریر کے دوران جوتا پھینکا گیا جو ان کے سینے پہ لگا تھا۔