• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی آوازیں

غازی غلام رسول طاہر

اپنی آنکھوں میں محبّت کی ضیا رہنے دے

اُس کی یادوں کے دریچے کو کھُلا رہنے دے

اپنے دل سے مرے اے نقش مٹانے والے

دل کے کاغذ پہ مرِا نام لکھا رہنے دے

اُس کا در چھوڑ کے دیوانہ کہاں جائے گا

شہرِ خوباں، مجھے دیوانہ بنارہنے دے

صبح کا بھٹکا مسافر نہ کہیں لوٹ آئے

اپنے گھر کا ابھی دروازہ کُھلا رہنے دے

حُسن کے ہاتھ میں ہے اپنی عدالت طاہر

دل کے دربار میں سر اپنا جُھکا رہنے دے

تازہ ترین
تازہ ترین