کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ گیمز کے لئے بدھ کو ایم اے شاہ اصلاح الدین ہاکی اسٹیڈیم میں کراچی خواتین ہاکی ٹیم کے ٹرائلز نہ ہوسکے، سندھ حکومت نے ان ٹرائلز کو خود کرانے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بعض غیر ضروری لوگوں کی مداخلت کی وجہ سے کے ایچ اے کے حکام نے شدید احتجاج کیا۔