ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ملتان نے ملتان شجاع آباد،جلال پور پیروالا میں بی ایچ یوز کو مکمل طور پر فعال کرنے کیلئے مختلف مراکز صحت سے عملہ،نرسزمڈوائف وغیرہ کے تبادلے کردئیے ہیں جبکہ نئے بنیادی مراکز صحت میں تاحال عملہ تعینات نہیں کیا جا سکا ہے ،تبدیل ہونے والے عملے،نرسز،مڈ وائف تبادلے ہونے پر پریشان ہیں ،دریں اثناء پہلے سے کام کرنے والے بنیادی مراکز صحت میں نائٹ شفٹ عمومی طور پر ختم ہو کر رہ گئی ہے اور نائٹ شفٹ میں ڈیلیوری کیلئے آنے والی خواتین کو بنیادی مراکز صحت کے دروانے عموماً بند ملتے ہیں اور نرسز اور سکیورٹی گارڈز مراکز کے دروازے بند کرکے سو جاتے ہیں کیونکہ محکمہ صحت کا کوئی بھی افسران باقاعدگی سے ان سنٹروں کا دورہ نہیں کرتے ہیں۔