پشاور (نیوز ڈیسک) لاہور بار نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کو قانونی نوٹس جاری کر دیا ۔ بار کے صدر تنویر شہزاد کے مطابق سپیکر اسد قیصر نے اپریل 2015ء میں لاہور بار روم میں حلف برداری تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی اور خطاب کرتے ہوئے بار روم ہال کی تعمیر، وکلاء دفاتر کی تعمیر، کیفیٹیریا کی تعمیر، بار ایسوسی ایشن کیلئے 10 لاکھ روپے نقد گرانٹ احاطہ کچہری کے لئے یوٹیلٹی سٹور اور پارکنگ سمیت دیگر اعلانات کئے تاہم تین سال گزرنے کے باوجود ان اعلانات کو عملی جامعہ نہیں پہنایا گیا جس کے تحت موصوف آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے انہوں نے کہا کہ قانونی نوٹس کے بعد مزید قانونی چارہ جوئی کے لئے عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔