• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ لمحہ جب عالیہ سے پوچھا گیا، ’تمہارے والد کے کتنے بچے ہیں؟

وہ لمحہ جب عالیہ سے پوچھا گیا، ’تمہارے والد کے کتنے بچے ہیں؟

بالی ووڈ کی معصوم اور بھولی بھالی عالیہ بھٹ مشہور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹی اور پوجا بھٹ جیسی بے باک اداکارہ کی چھوٹی بہن۔ انہیں فلموں میں ’اینٹری‘ کے وقت سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کوئی یہ تک پوچھ بیٹھا کہ تمہارے والد مہیش بھٹ کے کتنے بچے ہیں؟

کیا عالیہ بھٹ اس سوال پر آگ بگولہ ہوئیں ، یہ ہم آپ کو اس رپورٹ میں بتائیں گے پہلے ذرا اس عالیہ کا تعارف پڑھ لیجئے ۔۔۔

وہ لمحہ جب عالیہ سے پوچھا گیا، ’تمہارے والد کے کتنے بچے ہیں؟

عالیہ 15 مارچ 1993 کوممبئی میں پیدا ہوئیں ۔بھولی سی صورت ، شرارتی ادائیں اور آنکھوں میں مستی رکھنے والی بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلمی کیرئیر کا آغازفلم ’’سنگھرش‘‘ میںبطور چائلڈآرٹسٹ کیاتھا۔


ابھی عالیہ کا بچپن ختم ہوا ہی تھاکہ کرن جوہر نے عالیہ کو اپنی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر ‘‘ میں لیڈ رول کے لیے کاسٹ کرلیا۔

عالیہ پہلی فلم کے ہٹ ہوتے ہی راتوں رات لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئیں جس کے بعد تو انڈسٹری کے ٹاپ ڈائریکٹرز ان کے گھر کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہو گئے۔

وہ لمحہ جب عالیہ سے پوچھا گیا، ’تمہارے والد کے کتنے بچے ہیں؟

اسکول میں عالیہ کو اکثر اس بات کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا کہ تمہارے والد مہیش بھٹ کے کتنے بچے ہیں لیکن عالیہ اس بات کا برانہیں مانتیں کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے والد کو صحیح سمجھتی ہیں ۔

ایک انٹرویو میں عالیہ کا کہنا بھی تھا کہ میرے والد ہم سب کو ایک جیسا پیار کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ہم سب ایک ہیں۔

وہ لمحہ جب عالیہ سے پوچھا گیا، ’تمہارے والد کے کتنے بچے ہیں؟

عالیہ بھٹ بالی ووڈ میں کرینہ کپور کی بہت بڑی فین ہیں۔ان کی پہلی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘میں اس بات کا اندازہ بخوبی لگا یا جا سکتا ہے ۔

ایک سے بڑھ کر ایک فلم کرنے والی عالیہ بھٹ بہت تیزی سے کامیابی کی بلندیوں کو چھورہی ہیں اور اسی غیر معمولی پذیرائی اور مقبولیت کا عالیہ نے بھی خوب فائدہ اٹھایا اور کئی معروف انٹرنیشنل برانڈز کی ایمبیسڈر بھی بن گئیں اور کئی ایورڈز بھی اپنے نام کرلیے۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے گلوکاری میں بھی کافی نام کمایا۔ اگر یوں کہا جائے کہ وہ ملٹی ٹیلنٹڈ ہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

بالی ووڈ ادکاروں کی عالیہ کو سالگرہ کی مبارکباد

انیل کپور کا عالیہ کو برتھ ڈے وش





اکشے کمار کی عالیہ کو سالگرہ کی مبارکباد






مہیش بھٹ کا عالیہ کو پیارا سا وش









صرف لوگ ہی نہیں لوگ خود بھی اپنے آپ سے کافی محبت کرتی ہیں جب ہی انہوں نے خود کو سماجی سائٹ ہر وش کیا۔



تازہ ترین