• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کے ہاتھوں مغوی افغان شہری کی فائرنگ، 7طالبان ہلاک

طالبان کے ہاتھوں مغوی افغان شہری کی فائرنگ، 7طالبان ہلاک

طالبان کے مغوی افغان شہری نے طالبان کی گن چوری کر کے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سات طالبان ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق طالبان نے گذشتہ روز ایک پولیس افسر اور افغان شہری کوصوبہ پکتیکا سے دوران سفر اغوا کیا تھا، اغوا کےدوران افغان پولیس افسر مارا گیا تھا ، جبکہ افغان شہری کو طالبان اغوا کر کے ضلع گومل میں اپنے ٹھکانے پر لے گئے تھے۔

لیکن مغوی نے اغواکاروں کی گن چوری کر کے ان پر فائرنگ کی اور طالبان کے ٹرک میں فرار ہو کر اپنے گھر پہنچا، مغوی کے بھائی مقامی پولیس کمانڈر نے واقعے سے حکام کو آگاہ کیا، طالبان نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین