دادو(نامہ نگار) بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشست پر کابورو قبیلے کے سربراہ محمدعمر کابورو کو ضلع کونسل دادو کی نشست پرنامزد کرنے پر مخدوم بلاول شہر میں قبیلے کے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پی پی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور دادو کے عوام کی بے لوث خدمت کا اعادہ کیا، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سردار رفیق احمد جمالی کا شکریہ ادا کیا ہے۔