اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزارت داخلہ میں حساس عہدوں سے دوہری شہریت کے حامل افسران کو ہٹانے کی ہدایت کر دی۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ کے حکم پر عمل کیا جائے گا اور وزارت داخلہ کے حساس عہدوں سے دوہری شہریت کے حامل افسروں کو ہٹا دیا جائیگا۔