سکھر ( پ ر )ٹی ڈی اے پی کے سیکریٹری کی ہدایت پر سکھر میں ٹی ڈیپ کے دفتر میں خیرپور کی ضلعی حکومت کے تعاون سے دربار ہال سکھر واقع ڈپٹی کمشنر آفس میں سیکریٹری ٹی ڈیپ کی کھجوروں کے تاجروں اور ایکسپورٹرز کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کروائی۔ اس میٹنگ میں کھجوروں کے ایکسپورٹرز اور سکھر چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری اور خیرپور چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری اور آغا قادر آباد نے شرکت کی۔ سکھر ریجن کے ایکسپورٹرز نے سیکریٹری ٹی ڈی اے پی سے درخواست کی کہ وہ کھجوروں کے پروسسینگ پلانٹ اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سہولتیں مہیا کریں انہوں نے سیکریٹری ٹی ڈیپ کو بتلایا کہ سکھر ریجن کے ایکسپورٹرز بین الاقوامی سطح پر مقابلہ نہیں کرسکتے اس لئے کھجور کے ایکسپورٹرز اور ٹی ڈیپ کے وفود کی بین الاقوامی نمائشوں میں ایک آسان میرٹ پالیسی پر شرکت ضروری ہے۔