کراچی(اسٹاف رپوٹر )آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہےوہ6سے 8ہفتوں تک وطن واپس آجائیں گے واپسی کے امور طے کرنے کے لئے پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران کا اجلاس21مارچ کو دبئی میں طلب کرلیا گیا، اجلاس میں دیگر امور سمیت واپسی کی تاریخ اور شہر کا تعین بھی کیاجائے گا۔ پرویز مشرف کی خاطر خواہ سیکیوریٹی کے لئے وزارت داخلہ اوروزارت دفاع کو درخواست دی ہے امید ہے کہ حکومت کی طرف سے مثبت جواب ملے گا۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل کے راہنماؤں اور کارکنان سمیت پاکستان عوامی اتحاد کے راہنماؤں کی زبردست خواہش ہے کہ پرویز مشرف پاکستان واپس آکر چلائی جانے والی سیاسی تحریک کی قیادت کریں۔پرویز مشرف وطن واپس آکر ایک تو اپنے خلاف قائم مقدمات کا سامنا اور ساتھ ہی عوامی رابطہ مہم کی قیادت بھی کرنا چاہتے ہیں۔