• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(وقائع نگار خصوصی )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ تعلیم کے زیراہتمام سالانہ تعلیمی کنونشن کا آغاز ہوگیا۔ طلوع فجر تعلیمی کنونشن تین روز تک جاری رہے گا، کنونشن میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے سینکڑوں طلبا شریک ہیں۔ کنونشن کے پہلے روز ماہرین تعلیم و اسکالرز نے مختلف موضوعات پر مفصل گفتگو کی۔ اسد عباس نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے، دنیا بھر کے تمام مذاہب اور لادین افراد کا رجحان اسلام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سیکولر ازم نے معاشرے سے اخلاقی اقدار کو چھین لیا ہے، سابق مرکزی صدر تہور حیدری نے کہا آج کے نوجوانوں کے لئے دور حاضر میں ڈگریوں کے حصول کے ساتھ ساتھ کردار سازی ضروری مرحلہ ہے جس کے لئے اپنی عادتوں کو بدلتے ہوئے اپنے طرز عمل اور گفتگو دونوں میں سچائی لانا ضروری ہے ۔
تازہ ترین