کوئٹہ(خ ن) محکمہ داخلہ و قبائلی امور ( جوڈیشل سیکشن ) حکومت بلوچستان کے ایک حکم نامے کے مطابق پبلک سیفٹی کے پیش نظر دفعہ 144کے تحت پی اے ایف بیس سمنگلی کوئٹہ ، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور صوبہ کے تمام دیگر ایئر پورٹس کے احاطے اور اطراف میں لیزر ڈیوائسز کے استعمال اور فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔