کوئٹہ (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 27مارچ کو کوئٹہ پہنچیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی خصوصی دعوت پر چیئرمین عمران خان 27 مارچ کو ممبر سازی مہم کے سلسلے میں کوئٹہ پہنچیں گے۔