• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ کی قیادت میں وفد کے مذاکرت کامیاب، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم

کوئٹہ(این این آئی) صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی قیادت میں پارلیمانی وفد کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل فیڈریشن سے مذاکرت کامیاب کے بعدڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی،وزیر صحت ماجد ابڑو ،رکن اسمبلی اظہار کھوسہ اور اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارت وال پر مشتمل پارلیمانی دفد نے ہفتہ کی رات سول ہسپتال میں ہڑتالی ڈاکٹرز ا ور پیرا میڈیکل اسٹاف سے ملاقات کی۔ پارلیمانی وفد سے مذاکرت کے بعدینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل فیڈریشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تازہ ترین