• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب : فورسز کی چیک پوسٹ پرطالبان دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)ژوب کے علاقے کانو کئی سیکورٹی چیک پوسٹ پر فورسز اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اور دستی بم سے حملے ایک اہلکار شہید جبکہ دو حملہ آور مارے گئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دستی بم قبضے میں لے لئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق پیر کو سیکورٹی اہلکارقمر الدین کاریز کے قریب کانوکئی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے اسی دوران دو مشکوک افراد پیدل چیک پوسٹ کی جانب آ رہے تھے کہ اہلکاروں نے دور ہی انہیں روکنے کا اشارہ کیا جس پر دونوں افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی اور دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار عبدالستار شہید ہو گیا جبکہ سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دونوں حملہ آور مارے گئےسیکورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے دو ایس ایم جیز ٗ چار دستی بم اور ایک پسٹل برآمد کر لی واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر شہید کی میت کو ہسپتال پہنچایا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا جو گزشتہ دنوں سنجاوی سے اغوا ہونے والے محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت چھ افراد کے اغوا میں ملوث تھے جن کی گرفتاری کیلئے سیکورٹی فورسز اور لیویز نے مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے ۔
تازہ ترین