• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں5دہشت گرد گرفتار

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں5دہشت گرد گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا ، جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آپریشن بلوچستان میں اوچ، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، پشین اور سبی کے علاقوں میں کیا گیا۔

خفیہ اطلاعات پر کیے گئے سرچ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیاہےجبکہ 6دہشت گردوں نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے بھی کیا۔

سرچ آپریشنز میں بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز مواد، سب مشین گنز، ڈیٹونیٹرزاور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین