• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثے چھپانےکا الزم،شیخ رشید کے خلاف رٹ کی سماعت کل ہو گی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بنچ منگل 20 مارچ کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف اثاثے چھپانے کی رٹ پٹیشن کی سماعت کرے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی این اے 55 ملک شکیل اعوان کی طرف سے شیخ رشید احمد کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اثاثے چھپانے سے متعلق مقدمہ میں باقا عد ہ سماعت کیلئے جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں قاضی فیاض عیسیٰ اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہونگے ۔ ملک شکیل اعوان کی طرف سے سینئر قانون دان محمد الیاس شیخ اور شیخ رشید کی طرف سے رشید احمد ملک پیش ہونگے ۔ ملک شکیل اعوان نے اپنی در خواست میں شیخ رشید احمد کے خلاف فتح جھنگ میں ہزاروں کنال رقبہ ، مری میں کروڑوں روپے مالیت کے گھر اور بنک اکائونٹس پوشیدہ رکھنے کے الزامات لگائے ہیں ۔
تازہ ترین