• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پر آج تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،پی ٹی آئی

کوئٹہ (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان پر انگلی اٹھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں عمران خان کو ملک کی اعلی عدلیہ نے صادق اور امین قرار دیا ہے عمران خان پر آج تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی عمران خان پاکستانی عوام کے مفادات کی خاطر سیاست کررہے ہیں پرامن پاکستان ، ترقی یافتہ پاکستان ہی ہماری منزل ہے ہم جانتے ہیں کہ صوبائی صدر کے بلوچستان کے کامیاب دوروں اور جلسوں سے چند قوم پرست جماعتوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں یہ وہی قوم پرست ہیں جو انتخابات سے پہلے بلوچستان کو پیرس بنانے کا دعوی کررہے تھے لیکن صوبے کے عوام جانتے ہیں کہ جیسے ہی انہیں اقتدار ملا انہوں نے سوائے اپنے خاندان کے بلوچستان کے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ۔ساڑھے چار سال اقتدار میں انہیں عوام کی یاد نہیں آئی آج وہی لوگ عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے احتجاج اور جلسے کررہے ہیں ۔ ہم ملکی اداروں کے خلافکسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ پاکستان کی سالمیت سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں۔ جیالوں کی جانب سے اگلی صوبائی حکومت کا دعوی انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام ابھی تک پیپلز پارٹی کے سابقہ دور کی ریکارڈ توڑ کرپشن کو نہیں بھولے۔
تازہ ترین