• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس چوکی اخون آباد میں نکاسی کا نظام درست کرنے کا مطالبہ

پشاور ( نیوز ڈیسک ) پولیس چوکی اخون آباد میں نکاسی کے ناقص انتظام سے قریبی قبروں کے منہدم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ‘ قبرستان میں واقع پولیس چوکی اخون آباد کے گٹرسے نکلنے والےگندے پانی سے ایک طرف قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے جبکہ دوسری طرف کئی قبروں کے منہدم ہونے کا خدشہ پیداہوگیا ہے ‘ علاقے کے سماجی و سیاسی حلقوں نے سی سی پی او پشاور طاہر خان ‘ ایس پی سٹی اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوکی میں نکاسی کے نظام کی درستگی کیلئے اقدامات کئے جائیں اور قبروں کو منہدم ہونے سے بچایا جائے ۔
تازہ ترین