• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی ،5دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ چھ نے سیکیورٹی فورسز کے سامنےہتھیار ڈال دیئے،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ اوچ ڈیرہ بگٹی لورالائی پشین اور سبی میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ چھ دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے مائنز تیار شدہ آئی ای ڈیز ، ڈیٹونیٹر اور مواصلاتی آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔  
تازہ ترین