• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سار ے مل کر بھی ن لیگ کا راستہ نہیں روک سکتے، خواجہ آصف

سیالکوٹ (آئی این پی)وزیرخارجہ خواجہ ا ٓصف نے کہا ہے کہ ووٹ نواز شریف کو ملنا ہے ، سار ے مل کر بھی ن لیگ کا راستہ نہیں روک سکتے، 2018ءمیں میاں نواز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، پانچ الیکشنوں میں مجھے اپنی اولاد سے اتنی محبت نہیں ملی جتتی اہالیان سیالکوٹ سے ملی ،دنیا کی کوئی طاقت مجھے میاں نواز شریف کے نام سے ووٹ ما نگنے سے نہیں روک سکتی،ووٹ کا استعمال خدا کو حاضرناظر جان کر اس ملک کی سرفرازی کے لیے کریں،ہم تو صرف نواز شریف کا پرچم لیکر آواز بلند کر رہے ہے ووٹ نواز شریف کو ملناہے،نئی حلقہ بندیوں میں لوگوں کو اعتراض ہوگا مجھے کوئی اعتراض نہیں ،مجھے نواز شریف اور اس شہر کے باسیوں کی وفا کے ووٹ ملیں گے اورچھٹے الیکشن میں بھی میرے پینا فلیکس پر نوازشریف کی تصویر ہوگی اور یہ میرے لیے فخر کی بات ہے ۔
تازہ ترین